2

وزیر داخلہ کی بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی ستائش 

(24نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی  نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 49 دہشت گردوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ 

اپنے بیان میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے والےسکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں پر فخر ہے،وطن کے بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ 

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ 

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں : پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں اضافہ ، اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں