
(24 ںیوز)پی ڈی ایم اے نے آج سے 23 اگست تک ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،بالائی اضلاع چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، ملاکنڈ، باجوڑ اور کوہستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔
میدانی علاقوں پشاور، مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، کوہاٹ، کرم اور ہنگو میں بھی بارش متوقع ہے، مردان اور صوابی کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بالائی اضلاع کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ، شہری محتاط رہیں،تیز ہواؤں اور گرج چمک سے کمزور عمارتوں، بجلی کے کھمبوں، بل بورڈز اور سولر پینلز کو نقصان کا خدشہ ہے۔
ضلعی انتظامیہ حساس علاقوں میں پیشگی اقدامات یقینی بنائے،دریاؤں، ندی نالوں اور برساتی نالوں کی مسلسل نگرانی کی جائے،بارش کے دوران سیاح غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق شہری بارش کے دوران دریاؤں اور ندی نالوں سے محفوظ فاصلہ رکھیں،والدین بچوں کو ندی نالوں، جوہڑوں اور پانی کی گزرگاہوں کے قریب نہ جانے دیں،گرج چمک کے دوران بجلی کے کھلے تاروں اور برقی آلات سے دور رہنے کی ہدایت کی۔
ممکنہ اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ سے نمٹنے کے لیے ریسکیو عملہ اور ضروری سامان تیار رکھا جائے، عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع اور موسم سے متعلق تازہ معلومات کے لیے پی ڈی ایم اے کی ٹول فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : محسن نقوی کی ہدایات پر پاسپورٹ سروسز کے اوقات کار میں توسیع






