5

تیل  کی سپلائی ٹھپ! امریکی اور یورپی جہاز ساحل پر پھنس گئے

( ویب ڈیسک ) وینزویلا میں تیل کی پیداوار اور عالمی طلب میں اضافے کے باوجود خستہ حال بندرگاہی انفراسٹرکچر خام تیل کی برآمدات کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن گیا ہے، جہاں ٹینکرز کو تیل لوڈ کرنے کے لیے 30 دن تک انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پرانے انفراسٹرکچر، بجلی کی بندش اور تیل کے معیار سے متعلق مسائل کے باعث وینزویلا کی بندرگاہوں پر ٹینکروں کی بڑی تعداد لنگر انداز ہے۔ اس صورتحال نے ملک کی تیزی سے بحال ہوتی خام تیل کی پیداوار کے باوجود برآمدات پر عملی حد عائد کردی ہے۔

شپ مانیٹرنگ ڈیٹا کے مطابق حالیہ مہینوں میں وینزویلا کی تیل برآمدات 12 لاکھ 50 ہزار بیرل یومیہ سے زیادہ نہیں ہو سکیں، حالانکہ خام تیل کی پیداوار میں اضافہ، ذخائر سے تیل کا اخراج اور عالمی طلب میں بہتری دیکھی گئی ہے۔

وینزویلا کی مجموعی تیل برآمدات کا تقریباً 70 فیصد ملک کی شمال مشرقی ساحلی بندرگاہ جوزے سے ہوتا ہے، جہاں رواں سال لوڈنگ اور ان لوڈنگ کے دوران آلات کی خرابی، بجلی کی بندش اور تیل کے معیار سے متعلق مسائل کے باعث متعدد مرتبہ کام متاثر ہوا۔

 یہ بھی پڑھیں:بانی PTI  کی جیل منتقلی!سابق وزیراعظم نے بڑا دعویٰ کردیا

رپورٹ کے مطابق تیل کی منتقلی کی رفتار انتہائی کم ہونے کے باعث ٹینکرز مقررہ لوڈنگ وقت سے زیادہ عرصے تک بندرگاہ پر موجود رہتے ہیں، جبکہ درآمدی سامان اتارنے والے جہازوں کو ایندھن ذخیرہ کرنے کی محدود گنجائش کے باعث مزید وقت درکار ہوتا ہے۔

وینزویلا اور امریکا کے درمیان تیل برآمدی معاہدے کے تحت تجارتی کمپنیوں، جن میں وٹول اور ٹرافی گورا بھی شامل ہیں، رواں سال 140 ملین بیرل سے زیادہ خام تیل اور ایندھن برآمد کر چکی ہیں، ان میں زیادہ تر کھیپ امریکا جبکہ کچھ یورپ اور بھارت سمیت دیگر مارکیٹوں کو بھی بھیجی گئی۔

تاہم واشنگٹن کی جانب سے وینزویلا میں تقریباً 100 ارب ڈالر کے توانائی بحالی منصوبے میں بنیادی توجہ خام تیل کی پیداوار بڑھانے پر ہے، جبکہ ٹرمینلز اور ریفائنریوں کی مرمت جیسے مڈ اسٹریم اور ڈاؤن اسٹریم منصوبوں کو ترجیح نہیں دی جا رہی۔

رپورٹ کے مطابق بندرگاہوں کی محدود گنجائش کے باعث تیل کمپنیوں کے درمیان مسابقت بھی بڑھ رہی ہے، جبکہ جہازوں کے طویل انتظار سے ڈیمرج، یعنی اضافی تاخیر کے اخراجات، خام تیل کے معیار اور جہازوں کی آلودگی سے متعلق تنازعات بھی پیدا ہو رہے ہیں۔

وینزویلا کی سرکاری تیل کمپنی PDVSA کے حکام نے انفراسٹرکچر میں موجود خامیوں اور قابلِ اعتماد نظام کی ضرورت کو تسلیم کیا ہے، تاہم کمپنی فی الحال اپنے ٹرمینلز اور کارگو شیڈولنگ کا کنٹرول برقرار رکھے ہوئے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں