
(اویس کیانی)بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے سے متعلق پمز انتظامیہ نے اعلامیہ جاری کردیا۔
پمزانتظامیہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو 20 اور 21 اگست کی درمیانی شب طبی معائنے کے لیے پمز اسلام آباد لایا گیا،بانی پی ٹی آئی کے آنکھوں کے چیک اپ کیلئے شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے 2 ماہرین بھی موجود تھے،دیگر طبی معائنے پمز کے متعلقہ ماہرین نے کیے۔
یہ بھی پڑھیں:بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ ؛پی ٹی آئی نےتوہین عدالت کی درخواست دائر کر دی
پمز انتظامیہ کے مطابق پمز کے ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے طبی فٹنس رپورٹ مرتب کرلی، مریض کی رازداری اور معزز سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایات کے پیش نظر پمز طبی رپورٹ میں شامل خفیہ طبی معلومات جاری نہیں کرے گا ۔






