
(ویب ڈیسک )زرعی ترقیاتی بینک پنجاب سے ماضی میں قرضہ لینے والے زمینداروں کو مفت ٹریکٹر دینے کا جھانسہ دے کر فراڈ کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مختلف موبائل فون نمبروں سے خواتین کمپنی آفیسرز بن کر کال کرتی ہیں اور شہری سے سابقہ قرضوں کا حوالہ دے کر ٹریکٹر مفت دینے کی آفر دیتی ہیں۔
اس دوران شہری کو فون پر ہولڈ کروا کر مفت ٹریکٹر کی آن لائن بکنگ کرنے کی جعلی کارروائی دکھائی جاتی ہے، بات چیت کے دوران شہری کے موبائل فون پر کوڈ بھیجا جاتا ہے اور ٹریکٹر کی بکنگ کرنے کا جھانسہ دے کر واٹس ایپ ہیک کرلیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:موبائل فون کا جھگڑا، پورا خاندان ہی اجڑ گیا،دل دہلا دینے والی ویڈیو بھی سامنے آ گئی
ماضی میں یہ نوسر بازی مرد کررہے تھے مگر اب پرکشش آواز میں لڑکیوں کو بھی اس دھندے پر لگا دیا گیا ہے۔
کوڈ سے دوسرے موبائل فون پر واٹس ایپ کھول کر ایڈریس بک کے مطابق لوگوں کو میسیجز کرکے رقوم بٹوری جاتی ہیں۔
شہریوں کے مطابق ایسے گروہوں کا پورا نیٹ ورک سرکاری اداروں تک پھیلا ہوا ہے جو بینکوں کا ڈیٹا حاصل کرکے لوگوں کو پھانستا ہے۔






