5

ڈرائیونگ لائسنس ایک اوراہم خبرآگئی

(علی ساہی)پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکے احکامات پر صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء جاری ہے اورگزشتہ 3 ہفتوں کے دوران 4 لاکھ 42 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ایک لاکھ 49 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ لائسنس اورایک لاکھ 43 ہزار سے زائد شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائےجبکہ ایک لاکھ 46 ہزار شہریوں نے لرننگ ریگولر اور انٹرنیشنل ڈرائیورز لائسنس بنوائے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ایک ہزار سے زائد شہریوں نے گم شدہ لائسنس کو دوبارہ حاصل کیا،تین ہزار سے زائد شہریوں کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے گئے،73ہزار سے زائد شہری آن لائن ڈرائیونگ لائسنس کی سہولیات سے مستفید ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کاطبی معائنہ؛پمز انتظامیہ نے اعلامیہ جاری کردیا
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیرکاکہناہے کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانا جرم ہے،بغیر لائسنس ڈرائیورز کو بھاری جرمانوں اور سخت قانونی کارروائی کا سامنا ہے،ٹریفک پولیس شہریوں میں لائسنس کی افادیت کے شعور کو اُجاگر کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں