5

میر پور خاص:سکول ٹیچرز کی جعلی بھرتیوں کا انکشاف

(24 نیوز) محکمہ تعلیم میں 6 سیکنڈری سکول ٹیچرز کی جعلی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میر فضل تالپر کے مطابق ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسر کو 6 ٹیچرز کی تنخواہیں روکنے کا خط لکھ دیا گیا ہے۔

ڈی ای او نے بتایا کہ آئی ٹی ڈیٹا سینٹر کو بھی جعلی ٹیچرز کا بائیو میٹرک ریکارڈ منسوخ کرنے کا خط لکھا گیا ہے، معاملے پر ڈائریکٹر تعلیم، ڈی ای او اور 2 تعلقہ افسران کے خلاف محکمانہ انکوائری شروع کردی گئی ہے۔

میر فضل تالپر نے بتایا کہ میں ان جعلی اساتذہ سے کبھی نہیں ملا اور نہ دیکھا ہے، جعلی بھرتیوں میں مجھ سمیت افسران کے جعلی دستخط اور مہریں استعمال کی گئیں۔

ڈی ای او کے مطابق تعلقہ افسران کی شکایت پر فوری کارروائی کرکے جعلی اساتذہ کی تنخواہیں روکی ہیں، انکوائری کمیٹی کے سامنے اپنا جواب جمع کرادیا۔

مزید پڑھیں:حکومت کو پسند ہو یا نہ ہو، عمران خان سابق وزیراعظم ہیں، شرمیلا فاروقی کھل کر بول پڑیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں