5

پنجاب بار کونسل کا بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل نہ کرنے پر تشویش کا اظہار

(24 نیوز )پنجاب بار کونسل کے 19 ارکان نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل نہ کرنے پر تشویش ظاہر کردی، ایک بیان میں ارکان پنجاب بار نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی کو طبی امداد نہ دینا ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست آئین کے تحت سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل درآمد کی پابند ہے، بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل نہ کرنا باعث تشویش ہے۔

ارکان پنجاب بار نے مزید کہا کہ حکومت ایسا کوئی اقدام نہ کرے، جس سے اداروں میں تصادم ہو۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب سے سیکھنے والے پنجاب پر انگلی نہ اٹھائیں: عظمیٰ بخاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں