
(24 نیوز)دکی کے علاقے میں کوئلہ کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 2 مزدور جان کی بازی ہار گئے جبکہ 4 افراد کے بے ہوش ہونے کی اطلاع ہے۔
دکی مقامی کوئلے کی ایک بند کان کے اندر زہریلی گیس بھرنے سے جانی نقصان ہوا، پولیس کے مطابق مزدور بند کوئلہ کان کے اندر گئے تھےجہاں زہریلی گیس کے باعث حادثہ پیش آیا، متاثرہ مزدوروں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال دکی منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں محبت اللہ ولد سید امین، قوم خروٹی، ساکن خانوزئی اور روزی محمد ولد محمد ایوب ہوشخیل ساکن ناصر آباد شامل ہیں۔
دونوں جاں بحق مزدوروں کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کی فیصل آفریدی کی رہائش گاہ آمد، والدہ کے انتقال پر تعزیت






