4

جعلسازوں نے ڈاکتر عثمان انور کے خیبر پختونخوا کا آئی جی بننے کی فیک نیوز پھیلا دی

(بابر شہزاد تُرک)  جعلسازوں نے سوشل میڈیا پر ڈاکٹر عثمان انور کو خیبر پختونخوا کا انسپکٹر جنرل تعینات  کرنے کی فیک نیوز پھیلا دی۔ ڈاکٹر عثمان انور کی  آئی جی خیبر پختونخوا کی پوسٹ پر  تعیناتی کا جعلی نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا گیا ہے۔ 

تحقیقات کرنے پر ڈاکٹر عثمان انور کو آئی جی خیبر پختونخوا تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جعلی نکلا۔ اس فیک نوٹیفیکیشن میں ڈاکٹر عثمان انور کو  آئی جی خیبر پختونخوا  کی پوسٹ پر تعینات کئے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ 

پولیس سروس کے  گریڈ 21 کے ڈاکٹر عثمان انور ڈی جی ایف آئی اے کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے وہ پنجاب پولیس کے انسپکٹر جنرل رہے۔

یہ بھی پڑھیئے:  ٹک ٹاک پرسنیلیٹی شمسو بی بی کے قاتل باپ، بھائی نکلے، پانچ رشتہ دارگرفتار 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں