4

اسحاق ڈار نے  آئیسکو گیپکو اور فیسکو کے لیے تنظیمِ نو کے منصوبے کی منظوری دیدی

(انور عباس)نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے  آئیسکو، گیپکو اور فیسکو کے لیے تنظیمِ نو کے منصوبے کی منظوری دے دی۔

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری اجلاس کے دوران منصوبے میں ڈسکوز کے اراضی اثاثوں کو حکومت کی ملکیتی کمپنی پاور ہولڈنگ کمپنی میں منتقل کرنے کے امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق اسحاق ڈار نے منصوبے پر تیزی سے عمل درآمد  کرنے اور ڈسکوز کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کی ہدایت کر دی۔ 

اعلامیہ کے مطابق یہ منصوبہ نقصانات میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوگا،اس منصوبے پر عمل درآمد اسکیم آف ارینجمنٹ کے ذریعے کیا جائے گا، جسے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں جمع کرایا جائے گا۔

اجلاس میں وفاقی وزیرِ توانائی، وزیرِ خزانہ ، وزیرِ اعظم کے مشیر برائے نجکاری ،  وزیرِ مملکت برائے خزانہ و ریلوے، معاونِ خصوصی وزیرِ اعظم طارق باجوہ، سیکریٹری پاور، سیکریٹری نجکاری کمیشن، سیکریٹری نجکاری، سیکریٹری تجارت سمیت دیگر بھی شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں :نواز شریف کی فیصل آفریدی کی رہائش گاہ آمد، والدہ کے انتقال پر تعزیت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں