4

میررضا کیستحقیقاتی کمیٹی نے آخری12 گھنٹوں کی ٹائم لائن مرتب کرلی

(اسامہ ملک )میررضاکیس کی تحقیقاتی کمیٹی نےآخری12گھنٹوں کی ٹائم لائن مرتب کرلی،میررضاآخری12گھنٹے سرمایہ کاری اورقرض کےحصول کی کوشش کرتےرہے۔

تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق شام5بجکر54منٹ پرشارع فیصل پرمیررضاکی احمد راجہ سےملاقات ہوئی،ملاقات میں70سے80لاکھ روپےکی سرمایہ کاری پربات چیت ہوئی،رات7بجکر5منٹ پربینک نےبہن کےنام ایک کروڑروپےقرض کی منظوری سےآگاہ کیا۔

تحقیقاتی میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ میررضاکی ایک لون درخواست اس سےقبل بینک مستردکرچکاتھا،رات8بجکر23منٹ پرفاروق محمود نےسرمایہ کاری سےمعذرت کرلی، میررضااس سےقبل بھی فاروق محمودکوسرمایہ کاری کی متعدد پیشکش کرچکےتھے۔

رات11بجکر50منٹ پرمیررضانےدوست عبدالرزاق کےساتھ غفارکباب ہاؤس میں کھاناکھایا،رات12بجےمیررضانےصارم سید سےہنگامی بنیادوں پر3کروڑروپےقرض مانگا،میررضانےقرض کےپیغام میں اگلی صبح انتہائی مشکل ہونےکاذکرکیا، رات2بجکر23منٹ پرمیررضانےگھرپراپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ بندکیا۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق میررضاکی گھڑی میں مالی آزادی اورقرض کی ادائیگی سےمتعلق دعابھی موجودتھی،رات2بجکر42منٹ پرفیس بک،لنکڈاِن اوراسنیپ چیٹ اکاؤنٹس بھی بند کیےگئے،رات3بجکر10منٹ پرمنگیترکی متعدد کالزاورپیغامات کامیررضانےجواب نہیں۔

یہ بھی پڑھیں :نواز شریف کی فیصل آفریدی کی رہائش گاہ آمد، والدہ کے انتقال پر تعزیت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں