
(انور عباس)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار 24 سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔
دورۂ برطانیہ کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اپنے برطانوی ہم منصب، وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلۂ خیال متوقع ہے۔
اسحاق ڈار برطانوی دفتر خارجہ کے وزیر مملکت برائے پاکستان اسٹیفن ڈاؤٹی سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعاون اور باہمی روابط کے فروغ پر گفتگو ہوگی۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کا یہ دورہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سفارتی اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں سے اہلخانہ کی لاتعلقی کا سلسلہ جاری






