
(حافظ شہباز علی) لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں باؤلرز ڈویلپمنٹ کیمپ 24 اگست سے شروع ہوگا جس میں 12 فاسٹ باؤلرز اور 8 سپنرز کو مدعو کیا گیا ہے۔
کیمپ کے پہلے مرحلے میں فاسٹ باؤلرز 24 سے 28 اگست تک تربیتی کیمپ کا حصہ ہوں گے، دوسرے مرحلے میں اسپنرز کا کیمپ 31 اگست سے 4 ستمبر تک جاری رہے گا جبکہ کیمپ میں باؤلرز قومی وائٹ بال کوچز اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچز کی نگرانی میں اپنی مہارتوں پر کام کریں گے۔
تمام باؤلرز کی تکنیک کا جائزہ لینے کے ساتھ انہیں آنے والے ڈومیسٹک سیزن کی تیاری بھی کروائی جائے گی فاسٹ باؤلرز میں رضا اللہ، محمد سلمان، قیوم خان، عبدالسبحان، ابوذر، عمران جونیئر، عمران رندھاوا، سلمان مرزا، احمد دانیال، عاکف جاوید، محمد حسنین اور فہیم اشرف شامل ہیں۔
سپنرز میں مہران ممتاز، مبشر خان، سعد مسعود، فیصل اکرم، عرفات منہاس، ابرار احمد، دانش عزیز اور محمد نواز کو کیمپ کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شاہین آفریدی کی ٹیسٹ ٹیم سے چھٹی، سابق انگلش بولر بھی حیران






