5

’’اب مزید کھیلنے کا کوئی فائدہ نہیں‘‘بھارتی کرکٹر کرن شرما کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

(ویب ڈیسک)سابق بھارتی لیگ سپنر کرن شرما نے 38 سال کی عمر میں کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے  جس کے ساتھ ہی ان کے دو دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط کیریئر کا اختتام ہو گیا۔

کرن شرما نے بھارت کے لیے 1 ٹیسٹ، 2 ون ڈے اور 1 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا، جبکہ ان کا آخری بین الاقوامی میچ نومبر 2014 میں تھا۔

کرن شرما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ مجھے لگتا ہے کہ میرا وقت مکمل ہو چکا ہے،میں 38 سال کا ہو چکا ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ اب مزید کھیلنے کا کوئی مقصد نہیں ہے ، میں جتنا زیادہ کھیلوں گا، ٹیم میں کسی نوجوان کھلاڑی کی جگہ گھیروں گا،جب آپ کو معلوم ہو کہ اب بھارتی ٹیم سے دوبارہ بلاوا کبھی نہیں آئے گا تو کھیل میں بنے رہنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ 

 انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اس فیصلے پر اپنے خاندان اور قریبی دوستوں سے مشورہ کیا جن کا بھی یہی ماننا تھا کہ کھیل کو خیرباد کہنے کا یہ بالکل صحیح وقت ہے۔

کرن شرما نے اپنا واحد ٹیسٹ میچ 2014 میں ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلا تھا محدود بین الاقوامی کیریئر کے باوجود  وہ ایک بہترین ڈومیسٹک اور ٹی ٹوئنٹی ریکارڈ کے ساتھ کرکٹ سے رخصت ہو رہے ہیں۔

انہوں نے اتر پردیش، ریلوے، ودربھ اور آندھرا کی نمائندگی کرتے ہوئے 97 فرسٹ کلاس میچوں میں 270 وکٹیں حاصل کیں، اس کے علاوہ انہوں نے رائل چیلنجرز بنگلورو، ممبئی انڈینز، سن رائزرز حیدرآباد اور چنئی سپر کنگز کی جانب سے 90 سے زائد آئی پی ایل (IPL) میچز کھیلے اور 4 بار آئی پی ایل ٹرافی جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہے۔

 یہ بھی پڑھیں :  این سی اے باؤلرز ڈویلپمنٹ کیمپ، 20 کھلاڑیوں کو طلب کرلیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں