
(عیسیٰ ترین) ڈھاڈر میں 12 اگست کو دھماکے کے باعث متاثر ہونے والی 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام مکمل کرلیا گیا اور متاثرہ علاقوں کی گیس بحال ہو گئی ہے۔
سوئی سدرن گیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 12 اگست کو دھماکے کے نتیجے میں گیس پائپ لائن متاثر ہوئی تھی جس کے باعث گیس کی فراہمی میں خلل پیدا ہوا تھا۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیم نے سکیورٹی کلیرنس ملتے ہی ہنگامی بنیادوں پر کام کر کے متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کر دی۔
یہ بھی پڑھیں : میررضاکیس کی تحقیقاتی کمیٹی نےمقتول کے آخری12گھنٹوں کی ٹائم لائن مرتب کی






