
( ویب ڈیسک )کراچی میں بجلی کے نظام کی مرمت اور دیکھ بھال کے سلسلے میں کے الیکٹرک نے 24 اگست 2026 کو مختلف علاقوں میں عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کردیا۔
کے الیکٹرک کے مطابق مینٹیننس شٹ ڈاؤن کے تحت شہر کے متعدد فیڈرز پر بجلی کی فراہمی مختلف اوقات میں معطل رہے گی۔
شیڈول کے مطابق متاثرہ علاقوں میں نشاط، عابد پلازہ، عادل مراد، افضل موٹرز، آغا خان اسکول، اجمیر گارڈن، ڈی ایچ اے فیز 7 ایکسٹینشن، فیملی پارک، گلستان سی ایچ ایس، ہادی انڈسٹری، اسماعیلیہ فلیٹ، جمالی پل سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔
کے الیکٹرک کے مطابق بعض علاقوں میں بجلی کی بندش صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہ سکتی ہے، جبکہ کچھ فیڈرز پر بجلی کی فراہمی دوپہر کے اوقات میں بحال کردی جائے گی۔
متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بجلی کی بندش کے دوران ضروری انتظامات مکمل کرلیں۔
کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بجلی کی بندش کا مقصد بجلی کے نظام کی بہتری، مرمت اور صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔






