
(ویب ڈیسک) تین اپریل کو پاکستان کے تین شہروں میں ساؤتھ ایشئین گیمز کا میلہ سجے گا۔ ساؤتھ ایشئین گیمز (سارک ممالک کی سیف گیمز) کا شیدول جاری کر دیا گیا۔ اٹھائیس گیمز کا میلہ سجنے میں صرف 223 دن باقی ہیں۔
ساؤتھ ایشیا اولمپک کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا جلاس آج شام اسلام آباد میں ہوا۔ اس اجلاس میں ساؤتھ ایشئین گیمز کے شیڈول کی منظوری دی گئی۔ ساؤتھ ایشین گیمز آئندہ سال لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں منعقد ہوں گی۔
آج شام سامنے آنے والے شیدول کے مطابق ساؤتھ ایشین گیمز آئندہ سال 3 سے 11 اپریل تک ہوں گے۔ ان گیمز میں مردوں کی کھیلوں کے 28 مقابلے اور خواتین کی کھیلوں کے 25 مقابلے ہوں گے۔ ساؤتھ ایشیا کے ممالک کے 4,200 سے زائد ایتھلیٹ اور آفیشل ان گیمز میں شریک ہوں گے۔ 7 سارک ممالک سیف گیمز میں شریک ہوں گے: پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، مالدیپ، بھوٹان۔
ساؤتھ ایشین گیمز میں 346 گولڈ میڈلز کے لیے مقابلے ہوں گے جو اسلام آباد، لاہور اور پشاور میں منعقد کیے جائیں گے۔ اس شاندار ایونٹ کا مرکز لاہور ہو گا۔
یہ بھی پڑھیئے: پاکستان نے جاپان جونیئر اوپن سکواش چیمپین شپ میں دو گولڈ میڈل جیت لیے
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف سعید نے کہا کہ پاکستان سیف گیمز کی میزبانی کے لیے تیار ہے، حکومت گیمز کے کامیاب انعقاد کے لیے بھرپور سپورٹ کر رہی ہے اور ساؤتھ ایشین گیمز کے انعقاد کو شاندار بنائیں گے۔
آج لاہور میں ہونے والے اجلاس میں سری لنکا، بنگلہ دیش، نیپال، بھوٹان اور مالدیپ کے آفیشلز نے شرکت کی، جبکہ سیکریٹری پی او اے خالد محمود اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کے حکام بھی شریک ہوئے۔
بھارتی وفد نے اسلام آباد آنے کی زحمت نہیں کی اور اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: مقتول میر رضا کے والد نے خود ہائی کورٹ جانے اور جے آئی ٹی بنوانے کا اعلان کر دیا






