5

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی ازبک وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے ٹیلیفونک رابطہ

(24 ںیوز)نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی ازبک وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے لندن میں ٹیلیفون گفتگو،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے کرغزستان میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ اجلاس پر بھی گفتگو کی۔

دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ مشترکہ ترجیحات کو مزید آگے بڑھانے پر اتفاق کیا،اسحاق ڈار اور ازبک وزیر خارجہ بختیار سعیدوف کے درمیان ایس سی او سربراہ اجلاس کے موقع پر ملاقات پر  بھی اتفاق ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا مزید 100 روپے مہنگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں