
(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنی بہن نورین نیازی سے ملاقات میں سہیل آفریدی یا پی ٹی آئی کی قیادت کے خلاف کوئی بات نہیں کی۔
میڈیا س کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میرا نورین نیازی سے فون پر رابطہ ہوا تھا۔ نورین نیازی نےملاقات کےاحوال کا ذکرنہیں کیا اور نورین نیازی نے کہا تھا کہ وہ باہر کسی سے کوئی بات نہیں کریں گی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ نورین نیازی اوربانی پی ٹی آئی کی ملاقات سے متعلق من گھڑت خبریں چل رہی ہیں، بانی پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی یاقیادت کے خلاف کوئی بات نہیں کی۔
اڈیالہ جیل میں نورین نیازی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرروائی گئی تھی۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ ملاقات سے نورین نیازی خوش تھیں، کچھ چیزیں شیئرنہیں کی جا سکتیں۔
خیال رہے کہ 18 اگست کو اڈیالہ جیل میں نورین نیازی کی عمران خان سے ملاقات کرائی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: مقتول میر رضا کے والد نے خود ہائی کورٹ جانے اور جے آئی ٹی بنوانے کا اعلان کر دیا






