3

لاہور سمیت پنجاب بھر میں مسیحی عباداتی پروگرامزکے دوران سیکیورٹی الرٹ رہی

(ویب ڈیسک)لاہور سمیت صوبہ بھر کے گرجا گھروں میں مسیحی عباداتی دعائیہ پروگرامز کے دوران  پنجاب پولیس ہائی الرٹ رہی۔

 پنجاب پولیس کے افسران و اہلکاروں نے لاہور سمیت صوبہ بھر کے گرجا گھروں میں مسیحی عباداتی دعائیہ پروگرام کے دوران ہائی الرٹ رہتے ہوئے سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض انجام دیے۔

قبل ازیں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے آر پی اوز، ڈی پی اوز اور سینئر پولیس افسران کو گرجا گھروں کی سکیورٹی بڑھانے کے احکامات جاری کیے، انہوں نے کہا کہ سپروائزری افسران گرجا گھروں ، اہم اور حساس مقامات کے سکیورٹی انتظامات خود چیک کریں۔

 حساس گرجا گھروں پر پولیس کی اضافی نفری اور سنائپرز تعینات کیے جائیں جبکہ ڈولفن سکواڈ، پی آر یو اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں گرجا گھروں کے گرد مؤثر پٹرولنگ کو یقینی بنائیں۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ تعینات پولیس افسران اور جوان انتہائی الرٹ رہیں اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔ گرجا گھروں، مسیحی آبادیوں اور حساس مقامات کے گرد سرچ اینڈ سویپ آپریشنز بھی جاری رکھے جائیں۔

عبدالکریم نے کہا کہ علماء کرام، مسیحی کمیونٹی اور امن کمیٹیوں کے ارکان بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیں۔

یہ بھی پڑھیں :ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا مزید 100 روپے مہنگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں