4

صدر مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر کی زیر صدارت اجلاس میں لیگی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار

(24 نیوز)صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر کی زیر صدارت اجلاس کے دوران قائد پاکستان مسلم لیگ(ن)  نواز شریف، وزیراعظم پاکستان  شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت پر  بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں عزم کا اعادہ کیا گیا کہ  قائد نواز شریف کے ویژن کے مطابق آزاد جموں وکشمیر کی تعمیر وترقی، آئین و قانون کی بالادستی اور میرٹ و انصاف کی بحالی کیلئے تمام ممکنہ عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے،یہ اجلاس نظریہ الحاق پاکستان اور کشمیر بنے گا پاکستان پر کاربند رہنے کے عزم کا اظہار کرتا ہے۔

 اجلاس کے شرکا نے  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج پاکستان کی ملک کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کے خلاف اٹھائے گئے تمام اقدامات کی مکمل حمایت اور عالمی سطح پر پاکستان کی پذیرائی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 اجلاس میں  اس عزم کا  اعادہ کیا گیا  کہ آئندہ حکومت آزاد جموں و کشمیر میں امن و امان کو بہتر بنانے کیلئے اپنی تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لاتے ہوئے آزاد جموںو کشمیر میں تعمیر وترقی کے رُکے ہوئے عمل کو دوبار بحال کرتے ہوئے عوام کی فلا ح و بہبود کیلئے جامع پالیسی مرتب کرے گی،آج کا یہ اجلاس آزاد جموں و کشمیر میں منعقدہ انتخابی عمل پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کرتا ہے اور چیف الیکشن کمشنر اور انتظامیہ کو کامیاب الیکشن کے انعقاد پر مبارک باد پیش کرتا ہے۔

 اجلاس  میں بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر کی مجموعی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بین الاقوامی دُنیا سے مطالبہ کیا گیا کہ  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جنگی جرائم کا نوٹس لیا جائے، کہا گیا کہ بھارت نے2019میں اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی واضح کےخلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کوغیر قانونی طور پر ختم کر دیا اور اب مقبوضہ کشمیر میں اپنے سیاسی مقاصد کے حصول اور عالمی برادری کو بے وقوف بنانے کیلئے بے شرمی سے جھوٹ بول رہا ہے ، کشمیری عوام کی جدوجہد عالمی سطح پر جائز، پرامن اور اپنے منصفانہ حق کے لئے تسلیم شدہ ہے۔ یہ اجلاس جموں و کشمیرکے عوام کی لازوال جدوجہد، بے مثال قربانیوں اور غیر معمولی استقامت و پامردی پر خراج تحسین پیش کرتا ہے اور پاکستان کے عوام اور حکومت کی کشمیریوں کی جدوجہد سے غیر معمولی کمٹمنٹ اور حق خودارادیت کے منصفانہ حق کی جدوجہد میں سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کو انتہائی قدر سے دیکھتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں :ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا مزید 100 روپے مہنگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں