
(24 نیوز)ناروے سے تعلق رکھنے والے مانچسٹر سٹی کی گول مشین کہلائے جانے والے معروف فٹ بالر ارلنگ ہالینڈ کے ہیئراسٹائل کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی۔
معروف فٹ بالر ارلنگ ہالینڈ جہاں اپنے شاندار گولز کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں، وہیں ان کے نئے اور منفرد ہیئر اسٹائل نے ایک بار پھر سب کی توجہ سمیٹ لی ہے۔
رپورٹس کے مطابق نئے سیزن کے افتتاحی میچ سے پہلے ہالینڈ کی نئے اندازِ زلف (ہیئر اسٹائل) کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز وائل ہوگئیں، جس میں وہ اپنے پرانے لک کے بالکل برعکس ایک جرات مندانہ اور منفرد انداز میں نظر آ رہے ہیں۔
ایکس (ٹوئٹر) اور انسٹاگرام پر تصاویر سامنے آتے ہی مداحوں اور فٹ بال شائقین کے تبصروں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، بعض صارفین نے ان کے اس روپ کو ان کا ’واکنگ موڈ‘ قرار دیا جبکہ کچھ نے اسے حریف ٹیموں کے لیے ایک سنسنی خیز پیغام سے تعبیر کیا۔
معروف فٹ بالر کا یہ نیا لک نئے سیزن میں ان کی جارحانہ فارم اور مانچسٹر سٹی کی مہم کے لیے مداحوں میں مزید جوش و خروش کا باعث بن رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :ایپل نے آئی فون ایکس کو ’’آبسلیٹ‘‘ کیٹیگری میں شامل کر لیا






