
(ویب ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے بقایا جات کی وصولی کیلئے گھریلو بجلی کنکشن کاٹنے کوغیرقانونی قرار دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے صنعتی کنکشن کے واجبات کی وصولی کے لیے گھریلو بجلی کا کنکشن منقطع کرنے کے عمل کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو معاملہ قانون کے مطابق حل کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے غازی خان کی جانب سے دائر درخواست نمٹا دی جس میں صنعتی یونٹ کے واجبات ادا نہ ہونے پر درخواست گزار کا گھریلو بجلی کنکشن منقطع کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا تھا۔
عدالت نے تمام متعلقہ فریقین اور درخواست گزار کو مناسب سماعت کا موقع فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا کہ معاملہ دو ہفتوں میں نمٹایا جائے اور قانون کے مطابق وجوہات پر مشتمل حکم جاری کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:نادرا اور یونین کونسل ریکارڈ میں متوفی خاتون سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئی
عدالت نے متعلقہ حکام کو درخواست گزار کے خلاف کسی تادیبی کارروائی سے بھی روک دیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ صنعتی یونٹ کے واجبات کی بنیاد پر گھریلو بجلی کنکشن منقطع کرنا قانونی طور پر درست نہیں۔






