
(راؤ دلشاد)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف چین کے 4 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئیں۔
چین کے قونصل جنرل سن یان ایئرپورٹ پر چین روانگی کیلئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو الوداع کرنے کیلئے موجود تھے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا ارومچی بین الاقوامی ہوائی اڈے آمد پر چین کے اعلیٰ حکام استقبال کریں گے، مریم نواز شریف شِن جِیانگ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کے کانفرنس سینٹر، کُنلُن ہال میں مصروفیات کا آغاز کریں گی۔
مریم نواز شریف سے چِن شیاوجیانگ، پارٹی سیکرٹری صوبہ شِن جِیانگ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح وفد ملاقات کرے گا۔
وزیراعلی مریم نواز شریف سے ڈپٹی پارٹی سیکرٹری شِن جِیانگ اویغور خودمختار علاقائی کمیٹی، ہی ژونگ یو ملاقات کریں گے، ان کی شِن جِیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کور (XPCC) کے وفد سے بھی اہم میٹنگ ہوگی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف 4 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ، جہاں شِن جیانگ کی اعلیٰ قیادت اور حکام سے اہم ملاقاتیں اور اجلاس ہوں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب چین کی سرکاری مہمان کی حیثیت سے شِن جیانگ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں قیام کریں گی۔ pic.twitter.com/PNck9xgbwu
— Maryam Nawaz Updates (@MNS_Updates) August 25, 2026
اس کے علاوہ مریم نواز شریف اور پنجاب کے وفد کے اعزاز میں ڈپٹی پارٹی سیکرٹری شِن جِیانگ اویغور خودمختار علاقائی کمیٹی اور پارٹی سیکرٹری و پولیٹیکل کمشنر، ہی ژونگ یوکی کی جانب سے عشائیہ دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:جشنِ میلادالنبی ﷺ پر بڑی خوشخبری!
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف چین کے سرکاری مہمان کی حیثیت سے شِن جِیانگ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں قیام کریں گی۔






