3

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں!  ایک اور بڑا فیصلہ سامنے آ گیا

( امانت گشکوری)سپریم کورٹ نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں کے تعین سے متعلق کیس کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے گھی مینوفیکچررز کی جانب سے اجتماعی طور پر قیمت مقرر کرنے کو مسابقتی قانون کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔
جسٹس جمال خان مندوخیل نے 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا جس میں گھی مینوفیکچررز کے اجتماعی طور پر قیمت مقرر کرنے کے اقدام کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے کہاگیاہے کہ قیمتیں اجتماعی طور پر طے کرنا مسابقتی قانون کی خلاف ورزی ہے۔
سپریم کورٹ نے گھی کمپنیوں کی قیمتوں کے اجتماعی تعین کا فیصلہ برقرار رکھااورکہاکہ ہر کمپنی کو اپنی مصنوعات کی قیمت آزادانہ طور پر مقرر کرنا ہوگی،قیمتوں میں کمی بذات خود مسابقتی قانون کی خلاف ورزی نہیں،اجتماعی طور پر قیمت مقرر کرنا مسابقت کو محدود کرتا ہے، صارفین کو قیمتوں میں کمی کا فائدہ ملنے کے باوجود خلاف ورزی برقرار رہی۔
فیصلے کے مطابق حکومت نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں کم کرنے کیلئے صنعتوں سے مذاکرات کیے تھے،حکومت کی جانب سے قیمتیں کم کرانے کی نیت پر سپریم کورٹ نے اعتراض نہیں کیا،حکومت کا مسابقتی کمشن کو بائی پاس کرکے ایسوسی ایشن سے رابطہ درست نہیں،قیمتوں کے معاملے میں مسابقتی کردار اہم ہے،سپریم کورٹ نے مسابقتی کمیشن اور ٹربیونل کا بنیادی فیصلہ برقرار رکھا۔

یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی ؛توہینِ عدالت کی درخواست پرابتدائی اعتراض عائد
گھی قیمت کیس میں 5 کروڑ روپے جرمانہ کم کرکے 3 کروڑ روپے کردیا گیااورفیصلے میں کہاگیا کہ اجتماعی قیمت کا تعین کمپنیوں کے آزادانہ تجارتی فیصلوں کو متاثر کرتا ہے، ایسوسی ایشن کی سفارش تجارتی رویے کو متاثر کرے تو اسے فیصلہ تصور کیا جاسکتا ہے،عوامی مفاد میں قیمت کم کرنے کا مقصد اجتماعی قیمت مقرر کرنے کو قانونی جواز نہیں دیتا،کم قیمت ہونا مسئلہ نہیں قیمت کا اجتماعی طور پر طے ہونا اصل مسئلہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں