3

پنجاب میں آٹے کی فراہمی بلا تعطل جاری:محکمہ فوڈ سیفٹی

(کلیم اختر) ترجمان محکمہ فوڈ سیفٹی کے مطابق پنجاب بھر کی مارکیٹ میں آٹے کی کوئی قلت نہیں اور آٹے کی سپلائی چین مکمل طور پر برقرار ہے۔

عوام کو معیاری آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے صوبائی سطح پر مسلسل نگرانی بھی جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق پنجاب بھر کی فلور ملز حسب معمول فعال ہیں اور آٹے کی پیداوار و سپلائی کا سلسلہ جاری ہے۔

 صوبہ بھر کی فلور ملز نے سرکاری گندم کے 2 لاکھ 7 ہزار 60 دس کلوگرام کے بیگ پیس لیے ہیں،۔

 سرکاری اور نجی شعبے کی گندم پیسنے کے بعد تمام اضلاع میں لاکھوں تھیلے آٹا سپلائی کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:گڈز ٹرانسپورٹرز نے ڈیزل کی قیمت میں دوبارہ اضافہ مسترد کردیا

محکمہ فوڈ سیفٹی کے مطابق نجی شعبے کی جانب سے 10 کلوگرام آٹے کے 3 لاکھ 25 ہزار 283 تھیلے جبکہ 20 کلوگرام آٹے کے ایک لاکھ 24 ہزار 164 تھیلے مارکیٹ میں فراہم کیے گئے۔

 مجموعی طور پر پنجاب بھر میں 10 کلوگرام آٹے کے 7 لاکھ 60 ہزار 671 تھیلے مارکیٹ میں سپلائی کیے گئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ آٹے کی وافر فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری انتظامی اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی و دستیابی کی مسلسل نگرانی جاری رکھی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں