
(24 نیوز)پنجاب حکومت نے ٹھیکے پر دیئے گئے سرکاری سکولوں کی واپسی پر غور شروع کر دیا ۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکولوں کو دوبارہ محکمہ کی تحویل میں لینے کے حوالے سے اجلاس طلب کرلیا،فیز ون،ٹو اور تھری کے تحت آوٹ سورس کیے گئے سکول واپس لیے جائیں گے ۔
اجلاس25 اگست کو سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب کی زیر صدارت منعقد ہوگا، پنجاب کے تمام اضلاع کے سی ای اوز اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اجلاس میں اسکولوں کی واپسی،عدالت میں زیرِ التوا مقدمات،مقامی آبادی کی مزاحمت کو زیر بحث لایا جائے گا،طلبہ کی کم تعداد،خطرناک اسکول عمارات، رسائی سے محروم یا حساس علاقہ پر بھی بات چیت کی جائے گی۔
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن کی تمام سی ای اوز کو متعلقہ سکولوں کا مکمل ریکارڈ، وجوہات اور ٹھوس دلائل پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :واٹس ایپ میں حیران کن فیچر متعارف، اب ڈیجیٹل ادائیگیاں بھی کی جا سکیں گی






