
(24نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی، ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال اور امن و استحکام سے متعلق امور،پاک امریکہ دوطرفہ تعاون اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں پولیس آفیسرز کے باہمی پروگرامز و ٹریننگ سے متعلق گفتگو ہوئی،اس دوران منظم جرائم، منشیات اور انسانی سمگلنگ کے خلاف باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیاگیا۔
امریکی سفیر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے فیلڈ مارشل کے مثبت سفارتی کردار کی تعریف کی،وفاقی سیکرٹری داخلہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں : بانی پی ٹی آئی عمران خان سے نورین نیازی کی ملاقات کروا دی گئی






