3

سابق وزیراعلیٰ پنجاب سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات,باہمی دلچسپی کے امورپرگفتگو

(24نیوز)سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے چینی قونصل جنرل سن یان  نے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک چین تعلقات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ 

 سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور نائب صدر مسلم لیگ (ن) حمزہ شہباز شریف سے لاہور میں چین کے قونصل جنرل سن یان نے  ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دونوں ممالک کے دیرینہ تاریخی تعلقات اور جاری اقتصادی و ترقیاتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا سب سے قابل اعتماد اور دیرینہ دوست ہے جس نے ہر مشکل گھڑی میں ہمارا بھرپور ساتھ دیا ہے، پاک چین دفاعی و اقتصادی تعاون کی مثال دنیا میں ملنا مشکل ہے۔ 
ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دفاعی، تجارتی، ثقافتی اور عوامی سطح پر روابط کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں