2

نایاب ڈولفن پکڑنے والا مچھیرا گرفتار

(24 نیوز)بھارت میں دریا سے نایاب نسل کی ڈولفن پکڑ کر گھر لے جانے والے مچھیرے کو گرفتار کرلیا گیا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے ضلع سہرسہ میں مچھیرے کے جال میں  دریا سے نایاب گنگا ڈولفن پھنس گئی تھی جسے آزاد کرنے کے بجائے وہ گھر لے گیا تھا۔

واقعے کی ویڈیو ایک مقامی شخص نے اپنے موبائل فون سے بنائی اور سوشل میڈیا پر شیئر کردی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی محکمہ جنگلات کے حکام اور ضلعی انتظامیہ نے ماہی گیر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور 3 دن بعد ماہی گیر کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ 1972 کے تحت ڈولفنز کا شکار کرنے یا انہیں ہلاک کرنے پر پابندی عائد ہے۔

مزید پڑھیں:3 طوفان ایکساتھ، لاکھوں افراد متاثر ہونیکا خدشہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں