
(24 نیوز)ریلوے انتظامیہ کے مطابق ٹرین سروس ناگزیر وجوہات پر معطل کی گئی ہے، کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس آج روانہ نہیں ہوئی۔
پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس بھی جیکب آباد میں روک دی جائے گی۔
انتظامیہ کے مطابق ٹرین سروس کی بحالی اور آئندہ کے شیڈول سے متعلق مسافروں کو صورتحال واضح ہونے کے بعد آگاہ کیا جائے گا۔
ریلوے حکام نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سفر سے قبل ٹرین کی روانگی اور آمد سے متعلق تازہ معلومات ضرور حاصل کریں۔
مزید پڑھیں:بلوچستان: گیس لیکیج کے باعث گھر میں دھماکا، ماں اور 3 بچے جاں بحق






