9

آج رات بارش کا امکان کل موسم گرم مرطوب رہے گا جبکہ بالائی علاقوں میں بارش متوقع

(24 ںیوز)ملک بھر میں آج رات چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ کل موسم گرم مرطوب رہنے جبکہ پنجاب کے بالائی علاقوں میں مختلف مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے  بیشترعلاقوں میں موسم گرم   اور مرطوب  رہنے کا امکان ہےتا ہم   بالائی/وسطی  پنجاب ،   گلگت بلتستان ،  بالائی خیبر پختونخوااور  کشمیر  میں چند مقامات پر    تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اتوار   کے روز ملک کے  بیشترعلاقوں میں موسم گرم   اور مرطوب  رہنے کا امکان ہے تاہم  بالائی،وسطی  پنجاب میں کہیں کہیں تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ صبح کے اوقات میں چند مقامات پر موسلادھار  بارش کی توقع ہے، گلگت بلتستان ،  بالائی خیبر پختونخوااور  کشمیر  میں چند مقامات پر   تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کل  موسلادھار بارش کے باعث فیصل آباد، لاہور،شیخوپورہ، سرگودھا، جھنگ، اوکاڑہ، قصور اور گردونواح کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے،  موسلادھار بارش، آندھی/جھکڑ چلنے اور آسمانی بجلی گرنےکے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔

 اسلام آباد اور گردونواح   میں  موسم گرم اور  خشک رہنے کا امکان ہےتا ہم صبح کے اوقات میں  مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ     تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود   رہنے  کے علاوہ  دیر ،سوات،شانگلہ ،چترال، کوہستان، بٹگرام، بونیر ،  نوشہرہ، پشاور، صوابی، مردان،   ایبٹ آباد، مانسہرہ،  ہری پور  ، مالاکنڈ ، مہمند، خیبر، باجوڑ،کوہاٹ، ہنگو اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےجبکہ   صبح کے اوقات   میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع  ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب   رہنے کا امکان ۔تا ہم راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، چکوال، اٹک، لاہور، سیالکوٹ، شیخوپورہ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، وزیرآباد، حافظ آباد اور قصور،    سر گو دھا،  میانوالی، خو شاب،فیصل آباد، جھنگ، او کا ڑہ،  نور پور تھل، لیہ، بھکر، ٹی ٹی سنگھ، ملتان ، سا ہیوال،پاکپتن ،بہاولنگر  اور گردونواح   میں   تیز ہواؤں//آندھی  اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کی توقع ۔ جبکہ صبح کے اوقات میں  بعض  مقامات پر موسلادھار بارش   کی بھی توقع  ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب  جبکہ کراچی سمیت   ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود    رہنے کے علاوہ بونداباندی کا امکان ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب  جبکہ   ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود   رہنے کا امکان ہے۔ 

 کشمیر  اورگلگت بلتستان   میں  مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ  چند مقامات پر  تیز ہو اؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں :نوکری رہے نہ رہے، اپنے کلام سے پیچھے نہیں ہٹوں گا: محسن نقوی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں