
(عیسیٰ ترین) حکومت بلوچستان نے ذیشان جاوید کو کمشنر کوئٹہ ڈویژن تعینات کردیا،بختیار اسماعیل ڈپٹی کمشنر چاغی تعینات کر دیئے گئے۔
ڈپٹی کمشنر چاغی جہانزیب نور شاہوانی کو ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی، سیکرٹری پی اینڈ ڈی عثمان خالد کو ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
چیف آف سیکشن پی اینڈ ڈی رحمت اللہ سیکرٹری پی اینڈ ڈی پلاننگ تعینات کردیا گیا ، تعیناتی کے منتظر لیاقت علی بھٹی کو سیکرٹری پی اینڈ ڈی ایمپلیمنٹین تعینات کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اساتذہ سے متعلق اہم فیصلہ، نوٹیفکشین جاری






