ایس۔ایچ۔او پولیس تھانہ اوتھل وحید علی مگسی نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران سنیپ چیکینگ مین آر سی ڈی روڈ زیرو پوائنٹ چیک پوسٹ اوتھل کے مقام پر ایک جی ایل آئی کرولا کار رجسٹریشن نمبر BFV-269 کو مشکوک جان کر روکا۔ کار گاڑی گوادر سے بطرف کراچی جا رہی تھی۔ گاڑی کی تلاشی کے دوران 05 کلو 640 گرام ویڈ (Weed) منشیات گاڑی کی ڈگی سے برآمد ہوئی۔ دریافت پر کار ڈرائیور/ منشیات اسمگلر نے اپنا نام غلام محمد ولد پشمبے قوم بلوچ سکنہ جیوانی کلاتو تحصیل و ضلع گوادر بتلایا۔ جسکو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ برآمد ہونے والی منشیات ویڈ کی مالیت عالمی منڈی میں دو کروڑ کے لگ بھگ بتلائی جارہی ہے۔ اوتھل پولیس نے مقدمہ نمبر 60/2026 بجرم نارکوٹکس ایکٹ کے تحت درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
11






