9

پاپوا نیوگنی کےشہر لورینگاؤ میں 6.3 شدت کا زلزلہلوگوں میں خوف وہراس

(ویب ڈیسک)پاپوا نیو گنی کے ساحلی علاقے کے قریب پیر کے روز 6.3 شدت کے طاقتور زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ 

امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلہ عالمی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 53 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا، زلزلے کا مرکز پاپوا نیو گنی کے صوبہ مانوس کے مرکزی شہر لورینگاؤ سے تقریباً 191 کلومیٹر جنوب مشرق میں سمندر کے اندر واقع تھا۔

زلزلے کے جھٹکے قریبی ساحلی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں کچھ دیر کے لیے خوف و ہراس پھیل گیا، متعدد افراد احتیاطاً گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے، تاہم صورتحال جلد معمول پر آگئی۔

ابتدائی جائزوں کے مطابق زلزلے سے کسی عمارت کے منہدم ہونے، بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچنے یا انسانی جانوں کے ضیاع کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی، مقامی انتظامیہ اور متعلقہ امدادی ادارے مختلف علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ کسی ممکنہ نقصان کی بروقت تصدیق کی جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹانک: پولیس کی بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکا،اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار شہید ،متعدد زخمی 

رپورٹس کے مطابق زلزلے کے بعد سونامی کی فوری وارننگ جاری نہیں کی گئی، جس سے ساحلی آبادی میں کسی بڑے خطرے کے امکانات کم قرار دیے جا رہے ہیں، تاہم متعلقہ اداروں نے شہریوں کو احتیاط برتنے اور سرکاری ہدایات پر عمل کرنے کی تلقین کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں