
(ویب ڈیسک) گلف کوآپریشن کونسل نے آج خلیج کے پانچ ملکوں پر ایران کے حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور ان حملوں کو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
جی سی سی کے سیکرٹری جنرل جاسم البدوی نے علاقہ کی پانچ ریاستوں، خلیج میں تجارتی جہاز رانی پر ایرانی حملوں کی مذمت کی۔
خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم البدوی نے اتوار کے روز متحدہ عرب امارات، بحرین، عمان، قطر، کویت اور اردن کے ساتھ ساتھ تجارتی جہازوں کو بھی نشانہ بنانے والے ایرانی حملوں کی مذمت کی۔
البدوائی نے کہا کہ ایران کے یہ حملے بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2817 کی خلاف ورزی ہیں۔ اور ان حملوں نے سمندری سلامتی اور جہاز رانی کی آزادی کو نقصان پہنچایا۔
شیخ جاسم البداوی نے مزید کہا کہ جی سی سی متاثرہ ممالک کی طرف سے اپنی سلامتی، خودمختاری اور رہائشیوں کے تحفظ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب اور کویت کی خلیجی ممالک پر ایرانی حملوں کی مذمت






