کراچی: ائیرلائنز کی آن لائن ٹکٹس بک کرنیوالی ایپلیکیشن پر جرمانہ عائد
کنزیومر پروٹیکشن کورٹ جنوبی نے ائیرلائنز کی آن لائن ٹکٹس بک کرنے والی ایپلیکیشن پر جرمانہ عائد کردیا۔
عدالت میں نجی ائیرلائنز اور ٹکٹس کی آن لائن بکنگ کی ایپلیکیشن کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے ائیرلائن کی آن لائن ٹکٹس بک کرنے والی ایپلیکیشن پر مجموعی طور پر ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد کا جرمانہ عائد کردیا۔
اس کے ساتھ ہی عدالت نے آن لائن بکنگ ایپلیکیشن کو 30 دن میں جرمانے کی رقم ادا کرنے اور اپنی سروس بہتر بنانے کا حکم دیا ہے۔






