4

ہمارا مسئلہ دھرنے سے نہیں، وہ ہم نمٹ لیتے، ہمارا مسئلہ دہشت گردی ہے،محسن نقوی

کل رات تک پی ٹی آئی رہنماوں سے رابطہ رہا، انہوں نے کچھ تجاویز دینا تھیں لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا: محسن نقوی

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ آج کا دن ہمارے لیے آسان دن نہیں تھا، ایک ماہ زیادہ مسلسل کوشش کرتےرہےکہ کے پی حکومت کو آن بورڈ کرسکیں، ہمارا مسئلہ دھرنے سے نہیں، وہ ہم نمٹ لیتے، ہمارا مسئلہ دہشت گردی ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ کل رات تک پی ٹی آئی رہنماوں سے رابطہ رہا، میں نے سارا دن انہیں کہا کہ ڈرافٹ کے پیرا فورمیں کیا تبدیلیاں کرنی ہیں بتادیں، انہوں نے کچھ تجاویز دینا تھیں لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا، میں نے رات پونے 12 بجے کال کی کہ جواب دیں تاکہ اس صورتحال سے بچا جاسکے، مولانا فضل الرحمان سے بھی وزیراعظم کی ملاقات ہوئی، انہیں بھی کوئی جواب نہ آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں