
( ویب ڈیسک ) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اعلان کیا ہے کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف آج تہران کا دورہ کریں گے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ دورہ تہران اور ماسکو کے درمیان جاری مشاورت کے سلسلے کی کڑی ہے۔
ان کے مطابق ملاقاتوں میں دو طرفہ معاہدوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:روس اور یوکرین کے درمیان جنگ میں امن معاہدے کیلئے مذاکرات کر رہا ہوں: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران اور روس باہمی تعاون کے مختلف شعبوں میں رابطے اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا دورہ اسی تناظر میں اہمیت کا حامل ہے۔






