11

نائب صدر کوئٹہ چیمبر جنگیان دشتی کی لاہور چیمبر آمد، سینئر نائب صدر سردار عثمان غنی سے ملاقات

نائب صدر کوئٹہ چیمبر جنگیان دشتی کی لاہور چیمبر آمد، سینئر نائب صدر سردار عثمان غنی سے ملاقات

کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر جنگیان دشتی نے لاہور چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے لاہور چیمبر کے سینئر صدر سردار عثمان غنی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان اور پنجاب کے تاجروں کے درمیان تجارتی روابط کے فروغ، باہمی تعاون اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے تاجر برادری کے مفادات کے تحفظ اور کاروباری تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
ملاقات کے اختتام پر لاہور چیمبر آف کامرس کے نائب صدر سردار عثمان غنی نے کوئٹہ چیمبر کے نائب صدر جنگیان دشتی کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں