وفاقی وزارتِ قومی صحت، ضوابط و رابطہ اور صحت کہانی کے درمیان ٹیلی میڈیسن منصوبے میں توسیع اور عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کا دائرہ مزید وسیع کرنے کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔
اس موقع پر ٹیلی میڈیسن منصوبے کی توسیع کے حوالے سے پریس کانفرنس بھی منعقد کی گئی، جس میں منصوبے کے اغراض و مقاصد، اب تک کی پیش رفت اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔
وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے اس موقع پر کہا کہ ٹیلی میڈیسن جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے صحت کی سہولیات عوام تک پہنچانے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔ حکومت صحت کے شعبے میں ڈیجیٹل سہولیات کے فروغ اور معیاری طبی خدمات تک عوام کی رسائی بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔






