پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پاکستان کی ہندو برادری سمیت دنیا بھر میں دیوالی منانے والوں کو دلی مبارکباد
دیوالی مبارک!: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ہندو برادری کے نام تہنیتی پیغام
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ
ہندو برادری کے لیے خوشیوں، امن، محبت اور خوشحالی کی نیک تمنائی ہے۔
دیوالی کا ہر روشن دیا امن، امید، محبت اور روشنی کا پیغام دیتا ہے۔
دیوالی کی روشنی مذہب، رنگ و نسل کی تفریق سے بالاتر ہوکر ہر دل اور آنگن کو جگمگاتی ہے۔
ہندو برادری پاکستان کا اٹوٹ حصہ ہے، قومی تعمیر و ترقی میں اس کا کردار انمول ہے۔
ہماری خوشیاں اور غم سانجھے ہیں، پاکستان کی تمام برادریاں ہماری قومی زندگی کا حصہ ہیں۔
قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے متفقہ آئین کے تحت تمام غیر مسلم شہری مساوی حقوق اور مواقع کے حقدار ہیں۔
شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اقلیتوں کو قومی فیصلہ سازی میں مؤثر کردار دلانے کے لیے جدوجہد کی۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے 11 ستمبر کو قومی اقلیتی دن قرار دے کر اقلیتوں کی خدمات کو اجاگر کیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی تمام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے پُرعزم ہے۔
دعاگو ہوں کہ زندگیوں میں خوشیوں کے دیے ہمیشہ روشن رہیں اور ہر آنگن امن و محبت سے جگمگاتا رہے۔






