لورالائی: (عمر زئی ناصر)یومِ اقبال کی مناسبت سے فٹبال میچ کا انعقاد، بی آر سی کالج لورالایی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی
لورالائی (9 نومبر 2026): یومِ اقبال کی مناسبت سے علامہ محمد اقبالؒ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ کے لیے بلوچستان ریزیڈنشل کالج (بی آر سی) لورالائی اور یونیورسٹی آف لورالائی کے درمیان فٹبال میچ کا انعقاد کیا گیا۔
میچ کے ہاف ٹائم کے دوران یومِ اقبال کی مناسبت سے خصوصی تقاریر اور شاعری کا اہتمام کیا گیا، جس میں شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے افکار، فلسفۂ خودی، نوجوانوں کے لیے ان کے پیغام اور قیامِ پاکستان کے حوالے سے ان کی فکری خدمات کو اجاگر کیا گیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، جس میں بی آر سی لورالائی نے یونیورسٹی آف لورالائی کو شکست دے کر کامیابی اپنے نام کرلی۔
اس موقع پر کھیلوں کی اہمیت، نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں میں شمولیت اور علامہ اقبالؒ کے افکار پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ لورالائی نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں، کھیلوں اور علمی و ادبی تقریبات کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے تاکہ نئی نسل کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے بہتر مواقع میسر
آسکیں۔






