پارلیمانی سیکرٹری برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی سردار زادہ صمد خان گورگیج سے پارٹی عہدیداران ، کارکنان اور قبائلی عمائدین کا گورگیج ہاؤس میں ملاقات
کوئٹہ۔ گورگیج ہاؤس میں پی پی پی کے رہنما رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی سردار زادہ صمد خان گورگیج سے حلقہ پی بی 40 کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے قبائلی عمائدین، معززین، پارٹی عہدیداران اور کارکنان نے گورگیج ہاؤس میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران شرکاء نے علاقے کی موجودہ صورتحال، عوامی مسائل، جاری ترقیاتی کاموں اور عوام کو درپیش بنیادی مشکلات سے متعلق ایم پی اے سردار زادہ صمد خان گورگیج کو آگاہ کیا۔
اس موقع پر علاقے کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے مختلف امور پر تفصیلی گفتگو بھی کی گئی۔
سردار زادہ صمد خان گورگیج نے کہا کہ عوام سے براہِ راست رابطہ اور ان کے مسائل کو سننا ہماری سیاسی و عوامی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل اور علاقے میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کارکنان اور عوام کے ساتھ رابطہ مزید مضبوط بنایا جائے گا اور علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔






