
(اشرف خان)پاکستان کسٹمز نے بلوچستان سے کراچی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 51 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔ کارروائی کے دوران منشیات کی ترسیل میں استعمال ہونے والا ٹرک بھی ضبط کرلیا گیا، جس کی مجموعی مالیت 23 کروڑ 95 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔
پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کے مطابق ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشن خرخیرہ پر آر سی ڈی ہائی وے کے قریب کارروائی کی گئی، جہاں گاجروں کی آڑ میں منشیات اسمگل کی جا رہی تھیں۔ ٹرک کے خفیہ خانوں سے چرس برآمد کرکے ڈرائیور کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق منشیات بلوچستان کے علاقے گلستان سے کراچی منتقل کی جا رہی تھیں۔ کسٹمز حکام نے اسمگلنگ نیٹ ورک، اس کے مالی معاونین اور کراچی میں ممکنہ وصول کنندگان کا سراغ لگانے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
پاکستان کسٹمز کا کہنا ہے کہ منشیات اور بین الصوبائی اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں :شوہر کے ہاتھوں قتل ہونیوالی ٹی وی اینکر ربیعہ احسن کی نماز جنازہ ادا






