6

ایف سی بلوچستان کے تعاون سے ٹی ٹی سی سوئی کے پوزیشن ہولڈر طلبہ میں ٹول کٹس کی تقسیم

ایف سی بلوچستان کے تعاون سے ٹی ٹی سی سوئی کے پوزیشن ہولڈر طلبہ میں ٹول کٹس کی تقسیم

ایف سی بلوچستان کے قابلِ قدر تعاون سے ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر (TTC) سوئی میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے پوزیشن ہولڈر طلبہ میں ٹول کٹس تقسیم کی گئیں۔

یہ ٹول کٹس ان باصلاحیت نوجوانوں کو فراہم کی گئیں جنہوں نے ٹی ٹی سی سوئی سے فنی تربیت مکمل کرنے کے بعد اپنے ہنر کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ذاتی طور پر روزگار شروع کر رکھا ہے اور اپنے خاندانوں کی کفالت میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

اس اقدام کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو صرف فنی مہارت فراہم کرنا نہیں بلکہ انہیں عملی زندگی میں خودمختار بنانا، اپنا کاروبار شروع کرنے کی حوصلہ افزائی کرنا اور باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

ٹی ٹی سی سوئی کی یہ کوشش نوجوانوں کو ہنرمند، خود کفیل اور معاشی طور پر مستحکم بنانے کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔

ایف سی بلوچستان کا خصوصی شکریہ، جن کے تعاون سے ہنرمند نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور ان کے بہتر مستقبل کے لیے عملی اقدامات ممکن ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں