
(24 نیوز)بالی وڈ اداکار ارجن کپور کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں پر اداکارہ صاحبہ بالی نے خاموشی توڑدی ہے۔
بھارتی میڈیا کےمطابق ارجن کپور اور صاحبہ بالی ایک ساتھ نظر آنے پر آج کل خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔
دونوں اداکار اس وقت خبروں کی سرخیوں میں آئے جب انہیں لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان اتوار کو کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں ایک ساتھ دیکھا گیا۔
مزید پڑھیں:عاطف اسلم کا 18 سال بعد البم ’’صبح آئے نا‘‘ ریلیز کرنے کا اعلان
دونوں اداکاروں کی تصویر وائرل ہونےکے بعد ڈیٹنگ کی چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں جس پر اداکارہ صاحبہ بالی نے اپنا ردعمل دیا ہے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی اور ارجن کپورکے ساتھ تصویرشیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہر چیز پر یقین نہ کیاجائے۔
اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے تصویرپر پارٹ ٹوبھی لکھا جس کی وجہ یہ ہے کہ اس قبل اداکارہ کی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں اداکارہ انوشکا شرما سمجھا گیا تھا۔






