4

لاہور:عدالت پیشی پر جانے والا نوجوان قتل

(عابد چودھری)ہربنس پورہ میں عدالت پیشی پر جانے والے نوجوان سعد کو مخالفین نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔

 پولیس کے مطابق مقتول سعد والد کے ساتھ موٹر سائیکل پر پیشی کے لیے جا رہا تھا۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزمان نے سعد کو قتل کیا اور فرار ہو گئے۔

 سعد چند ماہ قبل قتل کیس میں ضمانت پر آیا تھا۔

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا جبکہ شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:نارووال میں تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی، متعدد افراد زخمی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں