
(محمد امین گورایہ)نوشہرہ ورکاں کے علاقے تتلےعالی میں شدید بارش کے باعث زیرِ تعمیر رائس مل میں افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک دیوار بیٹھ جانے کے بعد سلیپوں والی چھت گر گئی، اس دوران دیوار کے قریب کام کرنے والے تین مزدور ملبے تلے دب گئے۔
حادثے کے نتیجے میں 55 سالہ محمد یونس ولد محمد رمضان رہائشی محلہ اسلام پورہ تتلےعالی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 26 سالہ ارسلان ولد ظفر اور 27 سالہ ثاقب ولد غلام نبی زخمی ہوگئے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، امدادی اہلکاروں نے ملبے تلے دبے مزدوروں کو نکال کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال گوجرانوالا منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان کی فلاح و بہبود کیلئے نئی حکومت سے مل کر کام کریں گے: شہباز شریف
واقعے کے بعد علاقے میں افسوس کی فضا چھا گئی ۔






